26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں: بیرسٹر سیف

0 111

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کر دیا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد عمران خان کو قید رکھنا ہے، بانی جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں، ان کی رہائی سے جعلی حکومت اپنا انجام دیکھ رہی ہے۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر آج بھرپور احتجاج ہوگا، احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.