کراچی اور اندرون سندھ میں بڑی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں، آج کل میں نئے افسران آجائیں گے جس کے بعد آپریشن ہوگا، حارث نواز
گھوٹگی، کشمور، جیکب آباد اور کندھ کوٹ میں آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئیں، پورے صوبے میں کارروائیاں ہونگی ۔
ہم باکردار اور اچھے لوگوں کو لگا رہے ہیں جس کے بعد سندھ میں امن آجائےگا، کراچی سمیت سندھ بھر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور پورے صوبے میں کارروائیاں ہونگی۔
ہم کسی کےخلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کررہے ہیں، صحافی جان محمد مہرکے قاتل ہمیں پتاہےکہ کہاں ہیں؟ تبدیلیوں کے بعد آپ کو ایکشن نظرآئےگا۔
صاف شفاف الیکشن کرائیں گے جیسے ہی تاریخ ملتی ہے، ہم ہدایات جاری کردیں گے، ہم پرکوئی سیاسی دباؤنہیں، نہ ہم لیں گے۔