مودی گولی چلائیں گے تو جواب میں گولہ کھائیں گے: عرفان صدیقی

0 115

سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی گولی چلائیں گے تو جواب میں گولہ کھائیں گے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، پی ٹی آئی انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، بانی پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں؟

عرفان صدیقی نے کہا کہ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے ہی نہیں، پہلے یہ طے کر لیں بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟ اور کس سے کرنی ہے؟ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے، لائیں تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرور کم ہو جائیں گے، ہماری صفوں میں کوئی علوی یا قاسم سوری نہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.