سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار

0 13

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

شہری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیے کہ جو بھی کرنا ہے کریں مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پررپورٹ دیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بل وقت پر ادا کرتے ہیں، کوئی لائن لاسز بھی نہیں پھر بھی بجلی بند کردی جاتی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ علاقے میں کوئی ڈیفالٹر نہیں، بروقت بل ادا کرنے کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جس پر کے الیکٹرک نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ درخواست گزار کا مسئلہ چند روز میں حل ہو جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.