خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل گرگیا ، ایک ملازم جاں بحق

0 9

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گر گیا ۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پُل کا حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔

ترجمان ریلوے کا بتانا ہے کہ امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور پُل کی تعمیر کا کام آج سے شروع ہوگا۔

ترجمان ریلوے کا مزید بتانا ہے کہ ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے.

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.