حکومتی پالیسیوں پر پاکستانیوں کے اعتماد میں واضح اضافہ

0 7

حکومتی پالیسیز پرپاکستانیوں کے اعتماد میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق ملکی سمت اور معیشت پربھروسا کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

42 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت کو درست کہا جبکہ سمت کو غلط کہنے والوں کی شرح 21 فیصد کمی کے بعد 58 فیصد ہوگئی۔

اپسوس پاکستان نے سروے میں بتایا کہ ملکی سمت پر سب سے زیادہ اعتماد خیبرپختونخوا سے 48 فیصد افراد نے کیا۔

سروے میں ملکی معیشت کو مضبوط کہنے والوں کی شرح بھی 9 فیصد اضافے کے بعد 29 فیصد ہوگئی جبکہ ملکی معاشی مستقبل سے پُرامید پاکستانیوں کی شرح پہلی بار مایوس افراد سے بڑھ گئی۔

سروے میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پر پریشانی کا اظہارکرنے والوں کی شرح میں کمی آئی، البتہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹیکسوں میں اضافے پر پاکستانیوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.