کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں امن قائم ہوگا۔
صوبائی دارالحکومت میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کشمیراورفلسطین میں ظلم ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، دس لاکھ بھارتی فوج نہتےکشمیریوں پرظلم کررہی ہے، پہلگام واقعہ بھارت کی سکیورٹی ناکامی تھی، بھارت نےپاکستان پرجنگ مسلط کی۔
کشمیری حریت کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو بھرپورجواب دیا، جنگ نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے، بھارتی میڈیا نے جنگ کے دوران فیک نیوزچلائیں، ہم نے بھارت سے ڈائیلاگ کرکے بہت دیکھ لیا، بھارت نے ہر جگہ پر دھوکہ دیا وہ بالکل سنجیدہ نہیں۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے،بھارت نےحریت رہنماؤں کوجیلوں میں بند کیا ہوا ہے، حریت رہنماؤں کورہا کیا جائے، کشمیرکا مسئلہ حل ہونے سے خطے میں امن قائم ہوگا۔