جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0 13

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سفر حج پر روانگی کے باعث سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

جسٹس منیب اختر 6 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے، 6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

جسٹس منیب اختر سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں، سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج صبح سفر حج پر روانہ ہوئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.