کراچی سے فیصل آباد جانے والی پاکستان ایکسپریس حادثے کا شکار

0 113

کراچی سے فیصل آباد جانے والی پاکستان ایکسپریس بہاولپور میں مبارک پور کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کی ڈائننگ کار سمیت 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ڈپٹی ڈی ایس ریلوے کے مطابق حادثے کی وجہ سے اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے، اپ ٹریک پر آنے والی گاڑیوں کو خان پور، لیاقت پور اور ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے میں کراچی سے فیصل آباد جانے والی پاکستان ایکسپریس کی ڈائننگ کار اور اے سی اسٹینڈرڈ بوگیاں ویل ٹرالی جام ہونے سے پٹری سے اتر گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.