ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی کیلئے تکنیکی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

0 108

وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت کرپٹو کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی کیلئے سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، قانون ڈویژن اور آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کے نمائندوں پر مشتمل ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مجوزہ قوانین کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی ایک مضبوط فریم ورک اور گورننس ڈھانچے کی تجاویز پیش کرے گی جنہیں پاکستان کرپٹو کونسل کے آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا، اجلاس میں وزیر مملکت /وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.