عدالت میں سلمان فاروقی کو وکیل نے تھپڑ مار دیا

0 115

ڈیفنس کراچی میں شہری پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کو ایک وکیل نے تھپڑ مار دیا۔کراچی کی عدالت نے ڈیفنس میں نوجوان پر بہنوں کے سامنے تشدد کے ملزم سلمان فاروقی کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ بھی مار دیا۔نوجوان پر تشدد کے کیس میں اب تک سلمان فاروقی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔تشدد کا نشانہ بننے والے لڑکے سدھیر کا کہنا ہے کہ وہ بہنوں کو لینے خیابانِ اتحاد جارہا تھا، جیسے ہی بہنوں کے قریب پہنچا تو گاڑی سے ٹکر ہوئی اور گاڑی میں سوار شخص نے تشدد کرنا شروع کردیا۔

وہ معافی مانگتا رہا مگر کسی نے اُس کی نہ سنی، قریب موجود ایک شخص نے اسلحے کے زور پر گاڑی میں بٹھایا، اسلحہ بردار شخص بھی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.