وزیراعظم کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی ہے، حافظ نعیم

0 108

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکا اسرائیل کا سرپرست ہے ایسے میں ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا سرپرست ہے، امریکا بموں اور بھوک سے مرنے والے معصوم بچوں اور عورتوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف ٹرمپ کو امن کی چمپئن شپ کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں، غلامی اور چاپلوسی اور کیا ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.