سیالکوٹ الیکشن کا رزلٹ سب کے سامنے ہے، افنان اللہ خان

0 11

رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ قربانی کی جو بات خان صاحب نے کی ہے وہ یہ ہے کہ کوئی بھی قوم بغیر کسی جدوجہد کے آزادی حاصل نہیں کرتی، ہمیشہ آپ نے اسٹرگل کرنی ہوتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اس وقت جو مسائل ہیں آپ نے دیکھا کہ پاکستان کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو آزاد ہو۔

رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا ابھی سیالکوٹ میں جو الیکشن ہوا ہے اس کا جو رزلٹ ہے وہ سارے پاکستان کے سامنے ہے، دھاندلی کا کوئی ایویڈنس بھی ہوتا ہے بغیر ایویڈنس کے تو دھاندلی نہیں، تو پھر تو جو مرضی آپ کے منہ میںآئے آپ بولتے رہیں، ایویڈنس دکھائیں، کوئی وڈیو دکھائیں کوئی کیس بتائیں کہ یہ نہیں ہوا،یہ نہیں ہوا، چالیس ہزار کی جو لیڈ ہے، پانچ دس ہزار کی لیڈ آپ مینج کر سکتے ہیں ، چالیس ہزار کی اگر لیڈ ہو جائے تو مینج نہیں ہوتی۔

تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہا کہ ابھی جو خان صاحب قربانی کی بات کر رہے ہیں اپنے ورکرز کو کہہ رہے ہیں، تحریک اْس وقت بھی کوئی کامیاب نہیں ہوئی تھی، مولانا فضل الرحمن آئے تھے ایچ ایٹ میں وہ بھی بیٹھ کر واپس چلے گئے تھے، چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ ہم نے کچھ لے دے کہ واپس کر دیا ہے آپ نے جو فیکٹرز گنوائے وہ ریئلیٹی ہیں اس ملک کے،5جون گزر گیا ، بڑی امید تھی کہ وہ آج رہا ہو جائیں گے بار بار کہا گیا، اب وہ ٹیکنیکل گراؤنڈ پہ11کو چلا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.