پسند کی شادی ، فائرنگ سے باپ اور بھائی قتل
لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان مقتول سعید کے بیٹے احسن کو قتل کرنے کے ارادے سے ان کے گھر آئے تھے، تاہم احسن کو گھر پر موجود نہ پاکر انہوں نے اس کے باپ اور بھائی کو قتل کر دیا۔
مقتولین کی شناخت سعید اور اُن کے بیٹے شمشیر کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق احسن نے پسند کی شادی کی تھی جس پر ملزمان اس سے نالاں تھے۔