بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنا جارحیت ہے، بلاول بھٹو

0 6

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سربراہ پارلیمانی وفد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھارت کا 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنے کا اقدام جارحیت ہے۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، بھارت سے کشیدگی کے خاتمے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے جو بھی تحفظات ہیں، وہ ہمارے ساتھ شیئر کرے تاکہ ہم انہیں حل کرسکیں، اسی طرح ہمارے پاس بھی مسائل کی ایک فہرست ہے، جو ہم چاہتے ہیں کہ بھارت حل کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسی طرح بھارت کے ساتھ مذاکرات میں بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر کا ہے، جسے حل ہونا چاہیے اور کشمیر میں دہشت گردی کی حقیقی وجہ بھی یہی ہے، بھارت جتنا اس مسئلے کو نظرانداز کرتا رہے گا، اور اپنی ظلم کی پالیسی جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا ردعمل بدقسمتی سے دہشت گرد تنظیموں کے لیے چارہ بن جائے گا، جو مستقبل میں اس طرح کے حملے کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے ہم یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ مسائل کی جڑ حل کریں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اسی طرح آپ باخبر ہوں گے اور ہمارے ساتھ مل کر مذمت کریں گے کہ بھارت نے 24 کروڑ عوام کو پرانی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے بھارت کے ساتھ نئے مذاکرات ہوتے ہیں تو اگر ہم نئے معاہدات کریں گے، جبکہ نہایت ضروری یہ ہے کہ پرانے معاہدوں پر عمل درآمد کریں تاکہ ہمارا ایک دوسرے پر اعتماد ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں بھارت دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی نیول افسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتارکیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھارت کا 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنے کا اقدام جارحیت ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع میں پاکستان کی حمایت میں ایک چیز جاتی ہے کہ ہم نے اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ٹرانسپیرنٹ رہے، ہم میڈیا، اپنے لوگوں کے ساتھ شفاف رہے، اسی طرح ہم اپنے اتحادوں کے ساتھ بھی ٹرانسپیرنٹ رہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس صورتحال میں پاکستان، بھارت اور امریکا نے دعوے کیے، 2 ایک بات کر رہے تھے جبکہ ایک فریق کوئی اور بات کہہ رہا تھا۔سربراہ پارلیمانی وفد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے نہ صرف تنازع کے دوران ڈس انفارمیشن پھیلائی، بلکہ وہ اب بھی اپنے سفارتی وفد کے ذریعے یہ جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے پہلگام میں دہشتگردی کے حملے پر اپنے عوام اور عالمی برادری کے ساتھ جھوٹ بولا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے اب تک نہیں بتایا کہ دہشتگرد کون تھے؟ وہ اب تک اس بات کا اعتراف نہیں کررہے کہ اس تنازع میں انہوں نے کتنے طیاروں کو کھویا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.