ڈی آئی خان، گھوٹکی اور ننکانہ صاحب میں حادثات، 8 افراد جاں بحق

0 6

ڈی آئی خان، گھوٹکی اور ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ میں کار بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی، حادثے میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق گاؤں بیاران سے بتایا جاتا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو درازندہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ننکانہ صاحب میں منڈی فیض آباد روڈ پر کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے، نعش اور زخمیوں کو شرقپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گھوٹکی میں موٹروے ایم فائیو پر مویشیوں سے لوڈ ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں ذوالفقار، مظہر، اور بلال احمد شامل ہیں، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے مویشی بیوپاریوں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے، پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.