عید پر مستحق اور سفید پوش افراد کا خیال رکھا جائے، سردار سلیم

0 3

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عید کے دوسرے روز قربانی ادا کی، خود قصائی کے ساتھ مل کر گائے کی قربانی کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میری طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، عید کے موقع پر معاشرے میں مستحق اور سفید پوش افراد کا خیال رکھا جائے، سنت ابراہیمی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آپس کی نفرتیں ختم کر کے اللہ کے حکم پر عمل پیرا ہونا ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد کامیابی سے دنیا میں پاکستان کی آواز بنا، جس طرح بلاول بھٹو سفارتی محاذ پر پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جس دن بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.