کراچی،ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میںآتشزدگی، ایک فیکٹری مکمل تباہ

0 4

شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے، فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک سنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔

واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اب آگ کے مزید پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے تاہم کولنگ اور باقی ماندہ شعلوں کو مکمل طور پر بجھانے کے عمل میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ریسکیو کارروائی کے دوران تین فائر فائٹرز زخمی ہوئے جن میں فائر آفیسر محسن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.