ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکوارڈ نے ڈیفنس روڈ پر واقع کمپنی کے گودام اور پروسیسنگ یونٹ جبکہ ہائی کورٹ روڈ پر دو پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں بوستان ہاؤسنگ سکیم اور ایسٹرج ہاؤسنگ سکیم کے سائٹ دفاتر سر بمہر کر د یئے ، آرڈی اے حکام کے مطابق یہ کارروائیاں زمین کے استعمال اور تعمیراتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے کی گئیں۔
یہ کارروائی آرڈی اے کی جاری مہم کا حصہ ہے تاکہ پورے شہر میں زوننگ اور ریگولیٹری فریم ورک کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے، آرڈی اے کے مطابق منظوری کے بغیر گودام میں کام کیا جا رہا تھا ، مذکورہ دو پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف اس وقت کارروائی کی گئی جب ہاؤسنگ سکیموں کے حکام اتھارٹی کی جانب سے ضروری ٹرانسفر ڈیڈ اور مارگیج ڈیڈ اور رجسٹریشن کے لیے ضروری اہم قانونی دستاویزات جمع کرانے کی بار بار ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہے ۔