وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

0 10

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوئے، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ امارات کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ یو اے ای تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا باعث بنے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.