وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل آگیا۔صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پرائیویٹ محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں مریم نواز کی کارکردگی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ڈیلیور کر رہی ہیں، لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 16 ماہ سے لوگوں کو خواب نہیں دکھا رہی، خواب پورے کررہی ہیں، ابھی کچھ دن پہلے آپ سمبڑیال میں گلی گلی جا کر مریم نواز کی حکومت کا نتیجہ دیکھ کر آئے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کی عقل اور شعور کا عالم یہ ہے کہ پنجاب کا بجٹ ابھی پیش نہیں ہوا اور اس کو مسترد پہلے ہی کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکا وہ ہمیں لیکچر مت دے، اگر کچھ بتانے اور دکھانے کو ہو تو سال ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے اگر نہ کچھ بتانے کو ہو نہ کچھ چھاپنے کو تو پھر 16 سال بھی کم پڑ جاتے ہیں۔