پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک، ہمیں خارجہ پالیسی میں تیزی لانی ہوگی، شیری رحمان

0 109

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے جنگ مسلط نہیں کی، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا پوری دنیا میں نہیں دیکھا۔

سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوشش کی، سب نے مل کر پاکستان کا مقدمہ لڑا جو قابل ستائش ہے، امن کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، مستقل جنگ کی نہیں امن کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، ہمیں خارجہ پالیسی میں تیزی لانی ہو گی، کلائمیٹ بجٹ آدھا کر کے 3.1 ارب کر دیا گیا جو تنگ نظری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.