ایران سے واپس جانیوالے سفارتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، پاکستانی سفیر

0 105

ایران سے پاکستان روانہ ہونے والے شہریوں کے لیے پاکستانی سفیر برائے ایران مدثر ٹیپو نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی شہری سفر سے قبل احتیاط برتیں اور متعلقہ حکام کو اپنی سفری معلومات بروقت فراہم کریں۔

سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر عبور کرنے والے افراد اگر پیشگی اطلاع دے دیں تو بارڈر کلیئرنس میں آسانی ہوتی ہے اور غیر ضروری پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے، شہری بروقت رابطے کے ذریعے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان کے شہری ایران میں موجود پاکستانی سفارتخانے (مشہد و زاہدان) یا سفارتکاروں سے براہِ راست یا ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سفارتخانے اور قونصل خانے 24/7 شہریوں کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ناگزیر ہے تاکہ تمام پاکستانی محفوظ طریقے سے اپنے وطن واپس پہنچ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.