صدر مملکت کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، معرکہ حق میں نیوی کے غیر متزلزل عزم کو سراہا

0 3

صدر مملکت آصف علی زرداری نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور و غیر متزلزل عزم کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا جبکہ انہیں چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر آصف علی زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

نیول چیف نے صدر مملکت کو میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکہ حق” میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نےمعرکہ حق” کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا اور بھارتی جارحیت کیخلاف کامیاب حکمت عملی پر پاک بحریہ کو مبارک باد دی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.