اسرائیلی جارحیت کےخلاف پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کریں گے, ایرانی سفیر

0 7

ایرانی کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہاکہ صیہونی حکومت نے ایران پر ایک ناحق اور جارحانہ جنگ مسلط کی، ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کرے گی۔پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے، پاکستان نے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ اصولی اور جرات مندانہ مؤقف پر صدر پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایران اور پاکستان نے ہمیشہ یکجہتی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، یہ تاریخی فتح امت مسلمہ کیلئے فخر، حوصلے اور سچ کی جیت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.