وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت

0 106

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، انہوں نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک بھر میں بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں سے اس حوالے سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے موبائل فون میسج کے ذریعے شہریوں کو موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دینے کی بھی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.