جس قوم کے پاس بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا،محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس قوم کے پاس بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے زخمی جوانوں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا، انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا، پوری قوم وطن عزیز کے جری جوانوں کے ساتھ ہے اور سب آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی۔