پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کو 13 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پنجاب اسمبلی میں 13 میں سے 4 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر عدم اعتماد پر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر لئے گئے، قائمہ کمیٹی کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کیخلاف عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبدالستار، سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمٰن نے جمع کرائی تھی۔قائمہ کمیٹی برائے لٹریسی کے چیئرمین کے خلاف فیصل اکرم، لعل محمد، جعفر علی ہوچہ اور عمران جاوید نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی، قائمہ کمیٹی برائے کالونیز کے چیئرمین کے خلاف نوید اسلم، غزالی سلیم بٹ، زکیہ خان اور عائشہ جاوید نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے سپیشل ایجوکیشن کے چیئرمین کے خلاف محمد یوسف، غضنفر عباس، عطیہ افتخار اور فیلبوس کرسٹوفر نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب کر لئے گئے، حکومتی اراکین کے اپوزیشن چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 9 قائمہ کمیٹیوں کا فیصلہ بھی جلد کر لیا جائے گا۔