وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست کو چیلنج ہے میری حکومت گرا کر دکھاؤ۔وفاقی دارالحکومت میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کےحصول تک جدوجہد جاری رہےگی، آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہمارے اتحاد کا پیغام ہے، تحریک انصاف میں دراڑپیدا کرنا مخالفین کی بھول ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں9مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا، آئین توڑا گیا اورہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، نومئی اور بانی کےخلاف نفرت پھیلانے اور تحریک انصاف کے خلاف سازش تھی۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مجھےگرفتارکرکےبانی کےخلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، نو مئی بہانہ تھا بانی پی ٹی آئی نشانہ تھا، آئینی طریقے سےحکومت کونہیں گرایا جاسکتا، خیبر پختونخوا میں گورنرراج لگانا ہے تولگا کردیکھ لیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کے پی پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کرمقابلہ کررہی ہے، سانحات اللہ کی طرف سے ہو جاتے ہیں، آج دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے، پہلےدن سےوفاق کو کہہ رہا ہوں مذاکرات کرو، وفاق سے کہا تھا افغانستان اپنا جرگہ بھیجتے ہیں، میری کوئی بات نہیں سن رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھےکہا جاتا ہے، افغانستان سےبات کرنا میرا اختیارنہیں ہے، اگریہ میرا کام نہیں ہے تو دہشت گردوں کو کس نےروکنا ہے؟ کبھی ڈی جی آئی ایس پی آرسے بھی ایسےسوال کرلیا کرو، ایک سوال میری طرف سےبھی کرنا، ڈی جی آئی ایس پی آرسےپوچھنا آپ کےادارے کوعوام کی کتنی سپورٹ ہے؟۔