وزیراعلیٰ مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا

0 5

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے ہوئے شخص کو بچا لیا گیا۔اٹک کے قریب دریائے ہرو میں چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی تیار ٹیم فوراً ماڑی کنجور پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس کے ماہر اور مشتاق ریسکیورز نے فوری امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ریسکیورز نے سیکڑوں فٹ نیچے جا کر مدد کے منتظر چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا، ریسکیو ٹیم نے 45 سالہ شہری کو دریائے ہروکے سیلابی ریلے سے نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیا۔

متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی دی ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیور ٹیموں کو مون سون کے آغاز پر ہی الرٹ کر دیا گیا تھا۔

انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے متحرک اور الرٹ ہونے کی وجہ سے ضلع اٹک کے نواحی علاقے ماڑی کنجور میں بروقت کارروائی سے انسانی جان بچائی جا سکی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اٹک کی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم کو شاباش دی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.