وفاقی حکومت کا یوم عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان

0 104

وفاقی حکومت نے محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024 کو جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5اور 6 جولائی(9 اور 10محرم) کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔کابینہ ڈویژن کے مطابق تعطیلات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.