خیبر پختونخوا، دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ

0 5

خیبر پختونخوا کے مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک ہے۔

دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ 39 ہزار 800 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔دریائے کابل میں صورتحال قدرے بہتر ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 51 ہزار 100 کیوسک جبکہ ورسک پر 36 ہزار 522 کیوسک ہے، جو معمول کے مطابق ہے۔

ادھر دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 ہزار 785 کیوسک اور خوازہ خیلہ میں 6 ہزار 738 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ سیل نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.