میرپور ماتھیلو: مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

0 5

مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میرپورماتھیلو ریلوے سٹیشن سے کچھ دوری پر پیش آیا جہاں مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے مقام سے ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور بوگیاں الگ ہوگئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا، مسافر گاڑیوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحالی کی کوششیں جاری ہیں، چند گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا۔

یعدازاں مرمت کے بعد میرپور ماتھیلو ریلوے سٹیشن کے قریب متاثرہ ٹریک کو بحال کر دیا گیا، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے، ٹریک بحال ہوتے ہی مختلف سٹیشنوں پر رکی ہوئی مسافر ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.