کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26 ویں برسی، صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت
کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کی آج 26 ویں برسی منائی جا رہی ہے، صدر اور وزیراعظم نے شہید کی بے مثال بہادری کو یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئرچیف، نیول چیف اور افواج پاکستان نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اس کے علاوہ میجر جنرل انجم ریاض نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھول بھی رکھے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی، وہ افواج پاکستان اور پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک عظیم مثال، تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔