تل ابیب میں حکومت کیخلاف بڑا مظاہرہ، نیتن یاہو کیخلاف نعرے، آمر قرار دیدیا

0 3

تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے نیتن یاہو کیخلاف نعرے بازی کی، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا، ہزاروں مظاہرین نے نیتن یاہو کو آمر قرار دے دیا،غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر حکومت پر کڑی تنقید کی۔

مظاہرین نے کہا کہ نیتن یاہو اقتدار میں رہنے کیلئے لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، غزہ میں بے گناہ لوگ مر رہے ہیں، یرغمالی خطرے میں ہیں، کسی کو کوئی پرواہ نہیں، نیتن یاہو مقدمات سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.