برساتی نالے میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقے چوآ خالصہ میں پیش آیا جہاں برساتی نالے میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے بچوں کی لاشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ عثمان ندیم، نو سالہ طیبہ ندیم اور چھ سالہ حمزہ آفتاب شامل ہیں۔