پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف کا وفد کیساتھ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

0 104

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں چینی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر چیف نے چینی وفد کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر پاکستان اور چین کے تاریخی، سٹریٹجک تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید صلاحیتوں کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.