شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، معاشی استحکام پر خراج تحسین پیش کیا

0 107

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں چودھری ذوالفقار علی بھنڈر، شاہد عثمان ابراہیم، سعد وسیم اختر شیخ اور سابق رکن قومی اسمبلی عابد رضا کوٹلا شامل تھے۔

وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات میں شرکا نے حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی بدولت ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.