ترسیلات زر میں 26.6 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے, وزیراعظم

0 105

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔مالی سال 2024-25 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر بھیجے گئے، یہ مالی سال 24-2023 کے مقابلے میں 8 ارب زائد ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں 26.6 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں، حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.