ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرک کی کار کو ٹکر سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

0 104

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں چشمہ روڈ تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں سپر نمبر 5 جھولے ہوٹل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹرک کی ٹکر سے کار میں سوار 4 مرد سمیت ایک خاتون جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔مقامی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.