پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو آئینی طور پر متعین اپنے مینڈیٹ کے اندر رہنا چاہیے،الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا فوری اعلان کرے۔
اپنے ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے، اگر حلقہ بندیوں کا مسئلہ ہے تو اس کو تیز کرنا چاہیئے۔
تاکہ انتخابات کرانے کے آئینی مینڈیٹ کی خلاف ورزی نہ ہو، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے مختلف فیصلوں میں، وفاقی قانون سازی کی فہرستوں جو کہ صوبوں کے پاس ہیں، کی تشریح کرنے کا رجحان ہے۔
مرکزیت کے حق میں یہ 18ویں ترمیم کو واپس لینے کے مترادف ہے،عدالت کو ایسے رجحانات سے باز آنا چاہیے،پاکستان آئینی طور پر ایک شراکتی وفاقیت ہے،صوبائی خودمختاری کو رول بیک کرنا وفاق کے لیے خطرناک ہوگا۔