بجلی چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن، سینکڑوں غیرقانونی کنکشن منقطع

0 194

بجلی چوری کی خلاف کریک ڈاؤن کے دوران فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، میانوالی، سرگودھا، راجن پور حیدرآباد، بدین، جیکب آباد اور کشمور سمیت ملک بھر میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

سندھ میں بجلی چوری کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے چیف سیکرٹری نے خصوصی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں ڈی آئی جیز، ضلعی ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، حیسکو اور سیپکو کے نمائندے شامل ہوں گے۔

نو ٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سب سے زیادہ لائن لاسز والے فیڈرز کا ڈیٹا فراہم کرے گی، راجن پور کی بستی پرہار میں میپکو ٹیم کو یرغمال بنالیا گیا۔
ملتان الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (میپکو) کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.