رحیم یار خان میں 7 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

0 5

رحیم یار خان کے علاقے نیازی کالونی میں 7 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 7 سالہ حارث بھائی کے ساتھ گھر سے دکان پر چیز لینے گیا تھا، مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث بچہ گٹر میں جا گرا، 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچے کو نکال لیا گیا، بچے کو جب نکالا تو سانس چل رہی تھی، سی پی آر کے بعد بچے کو ہسپتال منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔

ریسکیو نے مزید بتایاکہ بچے کی لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اہل علاقہ نے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے گٹر کا ڈھکن ہٹایا تھا جو واپس نہیں رکھا گیا، واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.