انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر کے 10 سے زائد مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کر دیں اور عمر ایوب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی نے رہنما پی ٹی آئی اور ان کے کونسل کی عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کیں۔
یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر نے مذکورہ مقدمات میں وکیل بابر عوان کے ذریعے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، وہ 24 اور 26 نومبر کے 10 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے۔