ججز سنیارٹی کیس فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر

0 6

سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی کیس فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست ریاست علی آزاد کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ فیصلے کے پیراگراف ایک دوسرے سے متضاد ہیں، پیراگراف نمبر 4 کو پیراگراف 7 اور 8 میں رد کیا گیا۔

ریاست علی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ فیصلے میں مانا گیا تبادلہ صدر آرٹیکل 200 کے تحت ہی کر سکتے ہیں، آرٹیکل 200 صدر پاکستان کو مشاورت کا پابند کرتا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ اسی فیصلے میں پھر صدر کو سنیارٹی خود طے کرنے کا کہہ دیا گیا، فیصلے میں کہا گیا صدر پاکستان سروس ریکارڈ دیکھ کر سنیارٹی طے کریں۔

ریاست علی نے درخواست میں کہا کہ تبادلہ مستقل یا عارضی، صدر کو یہ طے کرنے کا بھی کہہ دیا گیا، چیف جسٹس پاکستان کی مشاورت کے بغیر ایسا نہیں کیا جاسکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیراگراف نمبر 7 اور 8 پر نظرثانی کرے، فیصلے کے پیراگراف 7، 8 کی ہدایات واپس لی جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.