فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر پیپلز پارٹی نے کھل کر مخالفت شروع کر دی،پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کو ن لیگ کی حکومت قرار دے دیا جبکہ وفاقی کابینہ اور سندھ حکومت پر سوالات بھی اٹھا دیئے۔
تفصیل کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ذرائع نے بتایا کہ سی ای سی میں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی بات ہوئی ہے،اراکین نے وفاقی کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے،ایسے لگ رہا ہے جیسے وفاق میں مسلم لیگ ن کی کابینہ ہے۔
وفاقی کابینہ کے حوالے سے مینڈیٹ آصف زرداری کے سپرد کردیا گیا ہے اور وہ یہ معاملہ اٹھائیں گے ،مراد علی شاہ نے نگراں صوبائی حکومت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،سندھ حکومت ہمارے رہنماوں کے خلاف کیسز بنا رہی ہے،جو صوبائی حکومت کر رہی ہے یہ اس کا مینڈیٹ ئی نہیں۔