محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم

0 142

پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی رجسٹریشن کا الگ الگ معیار مقرر کیا ، لائبریری میں متعلقہ کتابیں،کینٹین، پینے کا صاف پانی، صاف واش رومزبھی لازمی قرار دے دیئے۔

مضافات میں پری پرائمری، ایلیمنڑی اسکول کیلئے پلاٹ کا کم ازکم رقبہ 200 گز لازمی قرار دیا اور پوش علاقوں کیلئے پلاٹ کا رقبہ کم از کم400 گز لازمی ہوگا۔

مضافات میں سیکنڈری اور او لیول اسکولوں کا کم ازکم پلاٹ 400 گز جبکہ پوش علاقوں سیکنڈری اور او لیول اسکول کا رقبہ 600 گز لازمی ہو، اسکول کی عمارت میں کم از کم 15 کمرے لازمی ہوں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کیلئے عمارت کا منظور شدہ نقشہ بھی لازمی ہے، عمارت میں کم از کم دس کمرے آر سی سی بلڈنگ لازمی ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.