جیل میں عمران خان کے تحفظ کی درخواست، سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی ، نوٹس جاری

0 106

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے شوہرکی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے ، ان کو جس سیل میں رکھا گیا وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جاسکتی ہے۔

ہماری تاریخ رہی ہے جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے،لطیف کھوسہ کے دلائل پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کرسکتی ہے تو اس پرمیں آرڈرکردوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.