پاکستان چھوڑنے کا الٹی میٹم: افغان شہریوں نے جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دیں

0 107

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ہو گیا ہےاور 54 افغان خاندان واپس چلے گئے ہیں جبکہ پشاور، خیبر اور دیگر علاقوںمیں افغانیوں نے اپنی جائدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

دوسری جانب افغان مہاجرین کو واپسی کی ڈیڈ لائن دینے کے بعد سے صوبائی دارالحکومتوں سمیت کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہوگیا اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہونا شروع ہو گئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.