سندھ، 3 بڑے اسپتالوں کیلئے منگوائے گئے 4 روبوٹک سسٹمز کا ٹینڈر منسوخ

0 86

نگران وزیر صحت سندھ نے کہا کہ مالی وسائل کے ضیاع سے بچنے کےلیے روبوٹک سرجری کا استعمال معمولی آپریشن کے بجائے صرف پیچیدہ آپریشنز ہی کے لیے کیا جائے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ میں سرجن نہیں،اس لیے زیادہ گہرائی میں لیپرواسکوپی اور روبوٹک سرجری کے فرق نہیں بتاسکتا،لیکن میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ لیپرواسکوپی کے ذریعے اگر پتّہ نکالا جائے تو اگلے دن ہی مریض اسپتال سے ڈسچارج ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسپتال میں پتّہ نکالنے کے آپریشن کے لیے تقریباً لاکھ روپے وصول کیے جاتے ہوں گے۔ جناح اور سول اسپتال میں لیپرواسکوپی کے ذریعے پتّہ نکالنے کے آپریشن کے پیسے نجی اسپتالوں کی نسبت کم ہیں۔

میں نے کوئی روبوٹک سرجری روکی نہیں ہے،میرے پاس 6 روبوٹک سسٹمز منگوانے کی درخواست آئی تھی،لیکن میں نے جناح اسپتال،گمبٹ اسپتال اور لمس اسپتال کے لیے منگوائے گئے 4 روبوٹک سسٹمز کا ٹینڈر منسوخ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.